Im Namen Allahs, des Gnädigen, des Barmherzigen

Suche
Close this search box.

بیت العافیت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ جرمنی اور لجنہ اماء اللہ جرمنی کو اپنے مرکزی دفاتر کے لئے جماعت احمدیہ جرمنی کے مرکزی سنٹر ’ بیت السبوح‘کے بالمقابل ایک وسیع وعریض عمارت خریدنے کی توفیق ملی ہے ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت اس عمارت کا نام ’’ بیت العافیت‘‘عطافرمایا ہے ۔ سیدنا حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزحالیہ دورہ جرمنی کے دوران 26؍مئی 2015ء کواز راہ شفقت اس عمارت میں تشریف لائے تختی کی نقاب کشائی فرمائی،عمارت کا معائنہ فرمایا اور افتتاحی تقریب میں شمولیت فرمائی اورافتتاحی خطاب کے ذریعہ اس عمارت کا افتتاح فرمایا اور دعا کرائی ۔
یہ وسیع وعریض عمارت پانچ منازل پر مشتمل ہے ۔ اس کے قطعہ زمین کا کل رقبہ 3811مربع میٹر ہے جبکہ Covered Area کا کل رقبہ 11250 مربع میٹر ہے ۔ اس عمارت میں کئی وسیع وعریض ہال اور بڑی تعداد میں دفاتر بنے ہوئے ہیں ۔اس عمارت کی نیچے کی دو منازل مجلس انصاراللہ جرمنی اپنے دفاتر ، کھیلوں اور دیگر بڑے پروگراموں کے لئے استعمال کرے گی جبکہ اوپر کی دومنازل لجنہ اماء اللہ جرمنی کے زیر استعمال ہوں گی ۔
اس عمارت کی قدرے تفصیل اس طرح ہے کہ تہ خانہ (Basement) کو ملا کر یہ پانچ منزلہ عمارت ہے ۔ اس عمارت میں چھ عدد اپارٹمنٹس (رہائشی گھر) بھی ہیں ۔ تہ خانہ کا رقبہ 2215مربع میٹر ہے ۔ گراؤنڈ فلور پر 10 کمرے ہیں جومجلس انصاراللہ جرمنی کے گیسٹ ہاؤس کے طورپراستعمال ہوں گے ۔ یہاں ایک عدد کچن اور چار باتھ رومز ہیں ۔علاوہ ازیں ایک بڑا ہال ہے جس کا رقبہ 1318 مربع میٹر ہے ۔ فرسٹ فلور پر کمروں کی تعداد 13ہے ۔ یہ کمرے مجلس انصاراللہ کے مرکزی دفاتر کے طورپر استعمال ہوں گے ۔اس منزل پر ایک عدد کچن اور پانچ باتھ رومز ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک بڑا ہال بھی ہے جس کا رقبہ 1213مربع میٹر ہے ۔
سیکنڈ فلور پر کمروں کی تعداد 21ہے ۔ ایک کچن اور آٹھ باتھ رومز ہیں ۔ علاوہ ازیں 917 مربع میٹر پر مشتمل پانچ سٹور رومز ہیں ۔ تھرڈ فلور پر کمروں کی تعداد آٹھ ہے ۔ ایک عدد کچھ اور تین باتھ رومزہیں ۔ اس منزل پر بھی ایک ہال ہے جس کا رقبہ 902 مربع میٹر ہے ۔ عمارت کے تہ خانہ میں 55گاڑیوں کے پارک کرنے کی جگہ ہے ۔
یہ عمارت 2؍فروری 2015ء کو خردی گئی ہے ۔ اس کے بارہ میں ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 1987ء تا 1991ء اس عمارت کا ایک حصہ جماعت احمدیہ جرمنی کا نیشنل مرکز رہا ۔ اُس وقت کرابہ پر ایک منزل حاصل کی گئی تھی اور جماعتی مرکز کے علاوہ تینوں ذیلی تنظیموں کے مرکزی دفاتر بھی اسی منزل پر تھے ۔ اُن سالوں مین حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ بھی اس مرکز میں تشریف لائے تھے اور جماعتی پروگرام ہوئے تھے۔ اسی طرح سال 1989ء میں حضرت مریم صدیقہ صاحبہ مرحرمہ (حرم حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ) بھی بحیثیت ’صدر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ ‘ یہاں تشریف لائی تھیں اور لجنہ کے ساتھ پروگرام ہوئے تھے ۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے 24سال بعد اس ساری عمارت کو صرف دو ذیلی تنظیمیں ہی خریدنے کے قابل ہوگئی ہیں ۔