Urdu – اردو

قیادت تبلیغ

  • ہر ناصر وقت کی قربانی پیش کرے اور ہر روز سونے سے قبل اس بات کا جائزہ لے کہ اس نے آج کتنا وقت خدمت دین کے لئے وقف کیا۔
  • ہر ناصر وعدہ کرے کہ کتنے احباب و خواتین دوران سال زیر تبلیغ رکھے گا پھر اُن کی قومیت نوٹ کرائے۔
  • جرمن زبان سیکھنے کی طرف بھی ہر ناصر بھائی توجہ دے۔
  • ہمارا سب سے بڑا ہتھیار دعاہے۔ اس نیک کام کے آغاز پر حضور اقدس کی خدمت میں دعا کے لئے لکھیں ۔نیز ہر ماہ کم از کم ایک خط بغرض دعا لکھا کریں۔ زیر تبلیغ افراد کی طرف جانے کا پروگرام ہوتو دو نفل نماز ادا کرکے اوردُعا کے ساتھ گھرسے نکلیں۔
  • زیر تبلیغ افراد کے مزاج اور طبیعت کے مطابق اُن کو پیار سے تبلیغ کریں۔ درد سے، جنون سے اور محبت سے اس راہ پر چلیں گے تو اللہ تعالیٰ برکت دے گا۔
  • مناسب ہے کہ کسی نوجوان کو ساتھ لے کر جائیں یہاں پر پلے بڑھے نوجوان ان کی بودوباش، کلچر ،تہوار وغیرہ کو سمجھتے ہیں وہ آپک کی اور ان کی بات بخوبی سمجھ کر بتا سکتے ہیں۔
  • ہمارا ماٹو ’’ محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں ‘‘ ہے اس کو ذہن میں رکھیں اگر کوئی نامناسب زبان استعمال کرے یا بد اخلاقی سے پیش آئے تو درگذرسے کام لیں اوراپنا اچھانمونہ پیش کریں۔
  • حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ کے اس ارشاد کوہمیشہ مدّ نظر رکھیں کہ جو احمدی مالی قربانی تو کرتا ہے مگر وقت کی قربانی نہیں کرتا وہ لنگڑا احمدی ہے اللہ تعالیٰ ہمیں لنگڑا احمدی بننے سے محفوظ رکھے۔ (آمین)
  • حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کا قول ہے کہ انصار دماغ ہیں اور خدام الاحمدیہ جسم۔ چنانچہ دماغ اور جسم کو اکٹھا ملا کر اس منزل کی طرف گامزن ہونا ہے۔
  • زیر تبلیغ افراد کے نام ،ایڈریس اور فون نمبر مرکز میں بھی ارسال کریں نیز اپنا نام اور ایڈریس بھی بھجوائیں تاکہ مرکز آپ کے توسط سے مزیدتعارفی لٹریچر یا کوئی دعوت نامہ ارسال کرسکے۔
  • ناظمین علاقہ اپنے اپنے ریجن میں ایک کمیٹی تشکیل دیں جس میں ناظم علاقہ کمیٹی کے صدر اور منتظم تبلیغ کے علاوہ ریجن کے دوبہترین داعیان الی اللہ اس کے ممبر ہوں۔کمیٹی کے ممبران تمام مجالس کا دورہ کریں اور ہر ناصر بھائی کی تبلیغی کارکردگی کا جائزہ لیں۔نیز زیر تبلیغ افراد کے کوائف سے مرکز کو مطلع کریں ۔ اپنی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ مرکز بھجوایاکریں۔
  • ریجن کی تمام مجالس کا جائزہ لیں کہ کہاں کہاں تبلیغی سٹال لگ رہے ہیں اور کہاں لگانے کی گنجائش موجود ہے ۔
  • تبلیغ میٹنگز: نویں مجلس شوریٰ 1998ء کی منظور شدہ تجویز کے الفاظ درج ذیل ہیں۔

    ’’ ہر مجلس کے لئے ضروری ہے کہ وہ سال میں مختلف اقوام کی کم ازکم تین نشستیں منعقد کروائے جن میں سے ایک جرمن نشست لازمی ہو ‘‘

    اِس فیصلہ کے مطابق ناظم علاقہ اپنی مجالس کی تبلیغی میٹنگز کا پلان بنا کرمرکز ارسال کریں اور پھر اس پر عمل درآمد ہو۔

  • تبلیغی سٹال تبلیغ کے لئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔جتنا عمدہ سٹال ہو، اتنا ہی لوگوں کیلئے کشش کا موجب ہوتا ہے۔ لہٰذاسٹالزکوتبلیغی چارٹس اوربینرز کی مدد سے پُرکشش بنائیں۔
  • نئے سال کے آغاز پر تمام ناظمین علاقہ ماہِ جنوری سے اپریل تک زعماء مجالس کی عاملہ کے لئے تبلیغی سیمینار کا انعقاد کریں ۔سیمینار کی تاریخ نیز مرکزی نمائندہ اور اخراجات کی منظوری کے لئے صدر مجلس کو لکھیں ۔