Im Namen Allahs, des Gnädigen, des Barmherzigen

Suche
Close this search box.

Maal

[fusion_builder_container hundred_percent=“no“ equal_height_columns=“no“ menu_anchor=““ hide_on_mobile=“small-visibility,medium-visibility,large-visibility“ class=““ id=““ background_color=““ background_image=““ background_position=“center center“ background_repeat=“no-repeat“ fade=“no“ background_parallax=“none“ enable_mobile=“no“ parallax_speed=“0.3″ video_mp4=““ video_webm=““ video_ogv=““ video_url=““ video_aspect_ratio=“16:9″ video_loop=“yes“ video_mute=“yes“ overlay_color=““ overlay_opacity=“0.5″ video_preview_image=““ border_size=““ border_color=““ border_style=“solid“ margin_top=““ margin_bottom=““ padding_top=“20px“ padding_right=““ padding_bottom=“20px“ padding_left=““][fusion_builder_row][fusion_builder_column type=“1_1″ layout=“1_1″ spacing=““ center_content=“no“ hover_type=“none“ link=““ min_height=““ hide_on_mobile=“small-visibility,medium-visibility,large-visibility“ class=““ id=““ background_color=““ background_image=““ background_position=“left top“ background_repeat=“no-repeat“ border_size=“0″ border_color=““ border_style=“solid“ border_position=“all“ padding=““ dimension_margin=““ animation_type=““ animation_direction=“left“ animation_speed=“0.3″ animation_offset=““ last=“no“][fusion_button link=“#urdu“ title=““ target=“_self“ alignment=““ modal=““ hide_on_mobile=“small-visibility,medium-visibility,large-visibility“ class=““ id=““ color=“default“ button_gradient_top_color=““ button_gradient_bottom_color=““ button_gradient_top_color_hover=““ button_gradient_bottom_color_hover=““ accent_color=““ accent_hover_color=““ type=““ bevel_color=““ border_width=““ size=““ stretch=“default“ shape=““ icon=“fa-chevron-down“ icon_position=“right“ icon_divider=“no“ animation_type=““ animation_direction=“left“ animation_speed=“0.3″ animation_offset=““]Urdu – اردو[/fusion_button][fusion_separator style_type=“none“ hide_on_mobile=“small-visibility,medium-visibility,large-visibility“ class=““ id=““ sep_color=““ top_margin=“10″ bottom_margin=“10″ border_size=““ icon=““ icon_circle=““ icon_circle_color=““ width=““ alignment=“center“ /][fusion_text][/fusion_text][fusion_separator style_type=“none“ hide_on_mobile=“small-visibility,medium-visibility,large-visibility“ class=““ id=““ sep_color=““ top_margin=“50″ bottom_margin=“50″ border_size=““ icon=““ icon_circle=““ icon_circle_color=““ width=““ alignment=“center“ /][fusion_menu_anchor name=“urdu“ class=““ /][fusion_text]

قیادت مال

تشخیص بجٹ

بجٹ کی تشخیص پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ اسلئے مندرجہ ذیل نکات پر عمل کریں۔

  • چالیس سال یا اس سے زائد عمر کے ہرفردکو بجٹ میں شامل کیا جائے خواہ اسکی کوئی آمدنی ہو یا نہ ہو۔ بجٹ اور تجنید میں شامل انصار کی تعداد برابر ہونی چاہیے۔اگر کسی فرد کی کوئی آمدنی نہیں توبھی اُس کانام بجٹ میں شامل کریں اور ساتھ نوٹ لکھ دیں کہ اِنکی کوئی آمدنی نہیں ہے۔اس سلسلہ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کا ارشاد ہے:

    ’’چندہ نادہندگان کو بھی لازماً شامل کیا جائے ان کو محض اس لئے بجٹ میں شامل نہ کرنا کہ بجٹ کی سو فی صد ادائیگی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے مناسب نہیں اگر کوشش کے باوجود بھی کوئی دوست چندہ ادا نہ کرے تو مرکز کے علم میں لایا جائے۔‘‘

  • بجٹ بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ہر ناصر سے اسکی آمدنی پوچھ کر لکھی جائے۔
  • اگر بفرض محال بجٹ میں آمدنی درج کرنے کے بعد غیر معمولی حالات پیدا ہو جائیں تو تبدیل شدہ آمد کے مطابق ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
  • گذشتہ کئی سالوں سے مجلس انصاراللہ جرمنی کی شوریٰ نومبر میں منعقدہورہی ہے۔ اس لئے شوریٰ میں پیش کرنے کے لئے اگلے سال کا بجٹ30؍ستمبر تک مرکز میں پہنچ جاناچاہیئے تاکہ آئندہ سال کا بجٹ اورآمد و خرچ کا گوشوارہ شوریٰ میں پیش کیا جا سکے۔
  • بجٹ فارم کے تمام کالم صفائی کے ساتھ پُر کئے جائیں اور زعیم مجلس اور منتظم مال کے دستخط ضرور ہوں۔
  • بجٹ فارم پر مجلس کا نام اور ریجن کا اندراج ضرور ہو۔

چندہ جات کی شرح

  • چندہ مجلس ایک فیصد ماہانہ : اس سے مراد ہرماہ کی آمد کا ایک فیصدہے۔
  • چندہ اجتماع اڑھائی فیصدسالانہ: اس سے مراد یہ ہے کہ ایک ماہ کی آمد کی اڑھائی فیصد رقم سال میں ایک مرتبہ ادا کی جاتی ہے۔کوشش کریں کہ چندہ اجتماع انصاراللہ کے اجتماع سے قبل ادا ہوجائے۔
  • چندہ اشاعت 2 یورو سالانہ

وصولی چندہ

  • تشخیص بجٹ کے بعد اہم مرحلہ بجٹ کے مطابق وصولی کا ہے۔ جو مجالس شروع سال سے ہی وصولی کرنا شروع کردیتی ہیں اِنہیں سو فیصد ادائیگی میں مشکل نہیں ہوتی۔
  • جو مجالس بروقت اور تدریجی وصولی مرکز کو بھجوائیں گی ان کے نام حضور انورکی خدمت میں بغرضِ دعا بھجوائے جائیں گے نیز ان کو اسنادِخوشنودی دی جائیں گی۔
  • ایسی مجالس جو سال گذشتہ کے چندہ جات میں بقایا دار ہیں وہ اوّل طور پر اپنی بھر پور صلاحیّتوں کو استعمال کریں اوربقایا جات کی وصولی کی کوشش کریں ۔ غیر معمولی مشکل کی صورت میں مرکز سے تحریری اجازت لیں اور اپنے سابقہ بجٹ میں ترمیم کروائیں اورایسے انصار سے سال رواں کا چندہ ماہ بماہ لیں۔

ترسیل چندہ

وصول شدہ چندہ مقامی جماعت کے سیکرٹری مال کو جمع کروائیں۔جماعتی چندہ جات ہر ماہ کی بائیس تاریخ تک بھجوائے جاتے ہیں اس لئے اِس تاریخ سے قبل مندرجہ ذیل طریق کے مطابق ان کے پاس چندہ جمع کروادیا کریں۔

  • دورانِ ماہ وصول شدہ چندہ اُسی ماہ سیکرٹری صاحب مال کو جمع کروایا جائے
  • سیکرٹری صاحب مال کو چندہ جمع کرواتے وقت کاٹی گئی رسیدات میں سے آخری رسید کے پیچھے ان کے دستخط معہ تاریخ کروالئے جائیں۔
  • سٹیٹمنٹ فارم کو رسیدات کے مطابق پُرکریں اوررقم جمع کرواتے وقت اُن سے مجلس انصاراللہ کے سٹیٹمنٹ فارم پر بھی دستخط کروالیں۔نوٹ:چونکہ سٹیٹمنٹ کے تین صفحے ہیں اس لیے بال پوائنٹ پنسل سے دبا کر صاف صاف لکھا جائے تاکہ ہر صفحہ پر تحریر واضح طورپر پڑھی جاسکے۔انصاراللہ کا سٹیٹمنٹ فارم تین صفحات پر مشتمل ہے۔پہلا صفحہ قیادت مال مجلس انصاراللہ جرمنی کو بھجوادیں جبکہ ایک صفحہ ناظم علاقہ کے لئے ہے اور آخری صفحہ مقامی مجلس کے ریکارڈ کے لئے ہے۔

فائل شعبہ مال

شعبہ مال کی فائل میں یہ فارمز موجود ہونے چاہئیں۔

  • بجٹ فار م
  • اسٹیٹمنٹ فارمز
  • چارج لینے اور دینے کا فارم
  • گرانٹ فارم
  • انفرادی کھاتہ جات
  • اخراجات کا فارم
  • مقامی آمد و اخراجات کی تفصیل

گرانٹ

مجلس کے پروگراموں کے اخراجات کے لئے صدر صاحب مجلس کے نام درخواست لکھ کر گرانٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔ درخواست میںیہ وضاحت ضرورکریں کہ گرانٹ کن مقاصدکے لئے درکار ہے ۔پروگرام کے بعد خرچ کی تفصیل مرکز کو بھجوائیں۔

طریق کار تفصیل اخراجات

  • اصل رسیدات کو سفید کاغذ کے ایک طرف گوند کے ساتھ چسپاں کیا جائے۔
  • رسیدات کو نمبر دیں اور متعلقہ شعبہ لکھیں مثلاًتبلیغ، صحت جسمانی، تربیّت وغیرہ۔
  • تمام اخراجات کو متعلقہ فارم میں درج کریں اور گرانٹ (مقامی آمد و اخراجات )فارم مکمل کیا جائے۔
  • اخراجات کا حساب مرکز ارسال کرنے سے پہلے اس کی ایک کاپی ریکارڈ میں ضرور رکھی جائے۔

[/fusion_text][/fusion_builder_column][/fusion_builder_row][/fusion_builder_container]